Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے آئندہ 2 ماہ ملکی معیشت اور سیاست کیلیے اہم قرار دے دیے

پاکستانی آئین میں تو نہیں البتہ جاتی امرا کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی عہدہ ہوگا، سابق وزیر داخلہ
شائع 30 اپريل 2024 01:12pm

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آئندہ دو ماہ ملکی معیشت اور سیاست کیلئے اہم قرار دے دیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب سے خراب ترہیں عدلیہ کولفافوں میں پاوڈربھیجا جارہا ہے، صنعت کاراوردکاندار کے بعد اب شتکاربھی رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، 2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کواپنی پالیسیوں پرنظر ثانی کرنی ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی آئین میں تو نہیں البتہ جاتی امرا کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی عہدہ ہوگا۔

Sheikh Rasheed

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)