Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خبر سن کر خاتون کا دل حقیقت میں ٹوٹ گیا

ماں سے بیٹی کی تکلیف برداشت نہ ہو سکی
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 04:42pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ، ڈرامہ زامبی ماما
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ، ڈرامہ زامبی ماما

کیا مایوسی اور افسردگی انسان کا دل سچ مچ توڑ سکتی ہے؟ عام طور پر دل ٹوٹ جانا تو بہت سنا ہے تاہم اماراتی ڈاکٹرز کے پاس ایک ایسی ہی مریضہ کا کیس آیا ہے۔

جس میں خاتون کا دل سچ مچ ٹوٹ گیا ہے۔ خاتون سے بیٹی کی تکلیف برداشت نہ ہو سکی اور افسردگی کی حالت میں چلی گئی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایک ایسے ہی مریض کی مریض کے حوالے سے خبر دی گئی ہے جس میں 70 سالہ خاتون کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

شارجہ میں کویت ہاسپٹل کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کریم مصطفی کہتے ہیں کہ افسردگی انسان کے اندر سٹریس کے ہارمنس کو ریلیز کرتی ہے جس کے باعث شدید دل کے دورے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کویتی ڈاکٹر کے مطابق یہ ہارمونز دل کے فنکشنز کو متاثر کرتے ہیں اور اسے دل کے دورے میں اضافے کا باعث بھی بن سکتے ہیں دوسری جانب یہی صورتحال دل کے سیلز کے ان دو مولیکیولز کے لیول کی تعداد کو بڑھا دیتی ہے جو کہ دل کو توڑنے کی بیماری جسے تاکوتسوبو ہارٹ ڈیزیز کہا جاتا ہے کا باعث بنتے ہیں یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب سنڈروم ہارٹ کے مسلز کو کمزور کرنا شروع کرتا ہے۔

جبکہ کویت اسپتال کے ڈاکٹر احمد خالد کے مطابق 70 سالہ خاتون اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال پہنچی تھی جبکہ خاتون کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کی بیٹی کو خون کی روانی میں مشکلات کا سامنا پیش ا رہا ہے خون کی روانی میں مشکلات کے باعث خاتون کی بیٹی کی انگلیاں ایک طرح سے مردہ ہو گئی تھی۔

خاتون بیٹی کی تکلیف کو لے کر اس حد تک پریشان اور افسردہ تھی کہ ڈاکٹر کو بتاتے ہوئے بھی جذباتی ہو گئی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جھلک اٹھے، تاہم جب انہیں بیٹی کی اس بیماری کا علم ہوا تو اس صورتحال کو برداشت نہ کر سکی اور شدید دل کے دورے کا شکار ہو گئی اس کے بعد انہیں فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں دل کے دورے اور دیگر طبی امداد فراہم کی گئی۔

چونکہ یہ دل کا دورہ شدید تھا یہی وجہ تھی کہ خون کی روانی مسلسل کم ہوتی جا رہی تھی اور بلڈ پریشر بھی گرتا جا رہا تھا، تاہم ڈاکٹرز کے بروقت علاج کے باعث خاتون کی جان بچا لی گئی۔

یاد رہے کہ فروری سن 2022 میں مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف میں بھی اسی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تصاویزات میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف دل ٹوٹنے کے صدمے سے گزرے ہیں جو عام طور پر کسی قریبی عزیز کو کھونے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

dubai

doctors

Heart Attack

Stress

sadness