Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل این جی ریفرنس : شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 05:37pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس سے بری ہوگئے، احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپپس لینے پر فیصلہ سنادیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس نیب کیس کی سماعت کی۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا جبکہ سابق وزیر اعظم وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی طرف سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے جج کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان کےخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مفتاح اسماعیل سمیت ریفرنس سے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

CORRUPTIOIN