Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 19 ہزار گرفتار

4 ہزار 367 کو بارڈر سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا، حکام سعودی سیکیورٹی
شائع 30 اپريل 2024 09:15am

سعودی سیکیورٹی حکام نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر سے رہائش، ملازمت اور سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی پر 19 ہزارافراد کو گرفتار کرلیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے مملکت کے تمام خطوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو نشاندہی کے بعد گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں سعودی عرب میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 11 ہزار 987 افراد رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئےجبکہ 4 ہزار 367 کو بارڈر سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا۔

علاوہ ازیں 2 ہزار 696 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں سیکیورٹی اہلکاروں نے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار 11 افراد کو روکا۔

حکام کے مطابق ان افراد میں اکثریت ایتھوپیا اور یمن سے تعلق رکھنے والوں کی تھی جو بالرتیب 61 فیصد اور 36 فیصد تھی۔

Saudia Arabia

UAE

مشرق وسطیٰ