Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان

سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی، عبدالعلیم خان
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 08:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں علیم خان نے کہا کہ ہم نے ہدف کا تعین کرلیا ہے، مستقل میں کام ہوتے دکھائی دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی، یہ موٹر وے ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تقریب سے آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے بھی خطاب کیا۔

motorway

motorway police

Aleema Khan