سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، عملے کو مزاحمت کا سامنا
سپریم کورٹ پاکستان کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے بھر پور کارروائی کی۔
گلشن اقبال ڈویژن میں واقع جوہر اسکوئر روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے کاروائی کی گئی جبکہ دوران کارروائی سرکاری عملے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تجاوزات کے خلاف کارروائی میں علاقہ پولیس کی بھاری نفری محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے ساتھ موجود رہی۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 3 دن میں ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ سے جاری فیصلے کے مطابق شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔
سپریم کورٹ میں کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور میں اہم شاہراہوں مال روڈ، ہال روڈ، شاہ عالم، اور متعدد جگہوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے، جس کے باعث شہریوں کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سپریم کورٹ نے 3 دن میں تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ جاری کیا لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آتی۔
Comments are closed on this story.