Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیاں، مریم نواز نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے

ہر عہدے کے لیے کم از کم 3 امیدواران کے پینل کا انٹرویو لیا گیا
شائع 29 اپريل 2024 06:54pm

پنجاب میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے لیے امیدواران کے انٹرویوز لیے۔

ہر عہدے کے لیے کم از کم 3 امیدواران کے پینل کا انٹرویو لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فیوریٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی یقینی بنائیں گے، اہم عہدوں پر تعیناتی کے عمل کی مانیٹرنگ خود کروں گی، پنجاب میں صرف اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گڈ گورننس کے لیے ’رائٹ پرسن اِن رائٹ پلیس‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرواؤں گی، نااہل اور کرپٹ افسران کی خیر نہیں، جو ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔

مریم نواز اور محسن نقوی کے درمیان افسران کی تقرری و تعیناتی پر تنازعہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار نظر آنا شروع ہوچکے ہیں، ہر محکمے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولر میٹنگز لے رہی ہوں۔

Maryam Nawaz

lahore

punjab

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

officers Appointments

interviews