Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کی کمرشل گیس کا بڑا حصہ کوئٹہ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف

وفاقی وزیرکا کوئٹہ میں گیس چوری میں محکمے کے افسران کے ملوث ہونے کا اعتراف
شائع 29 اپريل 2024 05:36pm

قومی اسمبلی اجلاس میں کوئٹہ میں سوئی گیس کے اوور بلنگ وصول کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیرنے کوئٹہ میں گیس چوری میں محکمے کے افسران کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کراچی سے کمرشل گیس کا بڑا حصہ کوئٹہ میں رہائشی مقاصد کے لیے دیا جاتا ہے۔

گیس کی لوڈ شیڈنگ اور فکس چارجز کا نفاذ عدالت میں چیلنج

کوئٹہ میں سوئی گیس کے اوور بلنگ وصول کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا گیا تو وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے انکشاف کیا کہ کراچی سے کمرشل گیس کا بڑا حصہ کوئٹہ میں رہائشی مقاصد کے لیے دیا جاتا ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس میٹر لگانا شروع کر دیے، نئی شرائط عائد

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے معاملے پر فکس ریٹ 5700 مقرر کیا، کوئٹہ میں نقصانات 55 فیصد ہیں

وفاقی وزیرکا کوئٹہ میں گیس چوری میں محکمے کے افسران کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا کہا کہ قدرتی ذخائر ہمارا قومی سرمایہ ہیں، چوری سے بہت نقصانات ہوں گے۔

National Assembly

Gas

azam nazir tarar

gas price

sui northern gas