پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے ہیں، عبدالقادر پٹیل
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کرکے اپنے بانی عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ وہی قانون ہے جب ہم آپ کے دفتر کے باہر ساری ساری رات بیٹھے رہتے تھے، آپ پچھلے دروازے سے چلے جاتے تھے اور پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتا تھا، پچھلی اسمبلی کا کورم کس طرح پورا کرایا جاتا ہے سب کو معلوم ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ارکان کہتے تھے ہم بل پاس کرنے پہنچ گئے ہماری جان چھوڑ دو، آپ نے ہمارے پارٹی چیئرمین کا نام لیا، بلاول پارٹی چیئرمین ہیں ان کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی آئی کا پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آپ تو جیل پر حملہ کر کے بانی عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے ہیں، آپ تو زور آور لوگ ہیں، آپ کو کون روک سکتا ہے، نتائج آپ کے اور دوسروں کے بھی حق میں آئے ہیں، میں 2018 میں آر او آفس میں 3 دن حبس بیجا میں تھا، ہم نے اس ہاؤس کے تقدس کو برقرار رکھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ہم اور آپ مل کر اس ملک کی مشکلات میں کمی کریں، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ساری جگہوں پر آپ جیتے ہوئے ہیں تو ان تمام سیٹوں پر اپنے لوگ بٹھا دیں اور امیرالمومنین لے آئیں، ہر ایجنسی اور طاقتور ادارے نے آپ کو کورم پورے کر کے دیے۔
مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ آپ اپنی روایات کو 5 منٹ کے لیے یاد کریں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ اسپیکر کس طرح سب کو موقع دیتے ہیں، ان کے نئے چیئرمین نے ایک بڑی زبردست بات کی، چیئرمین یہ پی ٹی آئی کے ہیں اور شامل ہوگئے سنی اتحاد کونسل میں، یہ تو الجبرا کا سوال ہے، طالبعلم فیل ہوجائے گا۔
Comments are closed on this story.