Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ٹرانسفر ہونے والے ججز کو 3 مئی تک متعلقہ ججز کو چارج سنبھالنے کی ہدایت
شائع 29 اپريل 2024 04:25pm

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 367 ججز کے تبادلے کردیے جبکہ انسدادِ دہشت گردی کے جج اعجاز احمد بٹر کو او ایس ڈی کردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ماتحت عدالتوں کے بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کردیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو نوکری سے برطرف کردیا

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز جبکہ 171 سول ججز کے تبادلے کردیے گے۔

ہائیکورٹ نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو 3 مئی تک متعلقہ ججز کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی کرتے ہوئے سیشن کورٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج او ایس ڈی مقرر

Lahore High Court

Transfer and posting

Justice Malik Shehzad Ahmed Khan

Justice Malik Shehzad

judges transfer posting

Punjab Judiciary