Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آئندہ 3 سے 4 روز تک سورج آگ برسائے گا، گرمی میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 29 اپريل 2024 12:52pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں آئندہ 3 سے 4 روز تک سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی شہر میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-38 سیںٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

Heatwave