Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا پہنچا، مزید بڑھنے کا امکان

سورج نے اتوار کو پکنک کے سارے پلان جلا ڈالے
شائع 28 اپريل 2024 05:15pm

شہرِ قائد کراچی میں گرمی اپنے عروج پر ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

شہر کی جھلساتی گرمی نے اتوار کو چھٹی کے دن کہیں گھومنے جانے کا پلان بنانے والوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

شہری کہیں پکنک کیلئے نکلے بھی تو واٹر پارک یا سمندر کا رخ کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں کراچی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

karachi

Heatwave