Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شارجہ کے باشندے کو ملبے میں 1960 کی دہائی کی کولڈ ڈرنک بوتل مل گئی

دبئی ریفریشمنٹ کمپنی کی تیار کردہ بوتل کا مشروب 60 سال گزرنے پر بھی محفوظ ہے
شائع 28 اپريل 2024 01:14pm

متحدہ عرب امارات میں حالیہ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ایسے میں تباہ شدہ مکانوں کا بہت سا سامان بہتا ہوا سڑکوں پر بھی آگیا۔

شارجہ کے ایک باشندے کو 1960 کی دہائی کی ایک کولڈ ڈرنک بوتل ملی ہے جو کھولی نہیں گئی تھی۔ اس پر برانڈ کا نام عربی میں بھی لکھا ہوا ہے۔

بوتل میں بند مشروب سلامت ہے اور اس پر چپکا ہوا پروڈکٹ کی تفصیل کا ریپر بھی سلامت ہے۔ ثقافت میں غیر معمولی دلچسپی لینے والے محقق علی راشد الکتبی نے بارشوں کے بعد جب بہت سے علاقوں کا ملبہ کھنگالنا شروع کیا تو دبئی ریفریشمنٹ کمپنی کی بنائی ہوئی یہ بوتل ہاتھ لگی۔

علی راشد الکتبی نے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں یو اے ای میں جو تباہی واقعو ہوئی اس کے نتیجے میں اچھا خاصا ملبہ سڑکوں پر آگیا اور اس میں بہت سی قیمتی چیزیں بھی لوگوں کو ملی ہیں۔ ان میں بعض نادر اشیا بھی شامل ہیں۔

Sharjah

BOTTLE IN RUBBLE

ALI RASHID AL KATEBI

DUBAI REFRESHMENT COMPANY

FROM 1960s ERA