Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

مسلح افراد نے پولیس سب انسپکٹر کو گولیوں سے بُھون دیا
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2024 10:58am

پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم محمد ارشد کو زخمی حالت میں یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سکھ تاجر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر ارشد کو 4 گولیاں لگیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جو آج نیوز نے حاصل کرلی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو ارشد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق حملہ آور نے سب انسپکٹر پر 2 فائر پیچھے سے کیے، سب انسپکٹر موٹر سائیکل سے گرگیا، حملہ آور نے قریب آکر 2 فائر اور کیے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور اطمینان سے فرار ہوگیا۔

بعدازاں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

لاہور: اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالیسز اور جیو فینسنگ کا حکم دیا۔

firing

lahore

Street Crimes

Lahore Crime

sub inspector