Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سی شادیاں ٹوٹ جائیں گی، متھیرا

متھیرا کو کیسے مرد پسند ہیں؟
شائع 27 اپريل 2024 07:29pm

پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

کپل شرما کا شو نیٹ فلکس پر ناکام ہوگیا

متھیرا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیوںکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

گلوکار ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا

شادی کے حوالے سے سوال پر متھیرا نے کہا کہ ان کا فوری طور پر دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔

ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے ہی مرد سنبھال سکتے ہیں، باقی مردوں کو تو وہ اپنے اثر سے ختم کردیں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ طیارے میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، اس پر متھیرا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ طیارے میں داخل ہوتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے سبحان اللہ اور استغراللہ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

Mathira

Instagram Account Hack