Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی

عباد حسن اور زاہد عباس نے2022میں غلطی سےسرحدپارکیا تھا ۔
شائع 26 اپريل 2024 08:17pm

پاکستانی ہائی کمیشن دہلی اوروزرات خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کے مطابق بھارت میں قید 2 پاکستانی نوجوانوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

عبادحسن اورزاہدعباس نے2022میں غلطی سےسرحدپارکیا تھا ۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا

ترجمان نے بتایا کہ سرحد پار کرنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

عباد حسن اور زاہد عباس کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔

india

prisoners

pakistanis

Wahga Border