Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوزے کی برآمد پر پابندی، مرغی کا گوشت کتنے روپے تک کم ہو سکتا ہے؟

محکمہ خوراک پنجاب نے چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی
شائع 26 اپريل 2024 06:35pm

حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، برآمد پر پابندی سے مقامی سطح پر مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تک کم ہو سکتا ہے۔

عرصے سے مہنگی مرغی کھانے والے صارفین پر وزارت خوراک کو ترس آگیا، حکومت نے چوزے کی برآمد پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خوراک ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ کیا؟

صدر پنجاب پولٹری ایسو سی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ چوزوں کی برآمد پر پابندی سے مقامی سطح پر مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تک کم ہو سکتا ہے۔

مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے

صدر پنجاب پولٹری ایسو سی ایشن کے مطابق حکومت برآمد کا فیصلہ تب کرتی ہے جب کوئی چیز سر پلس ہو، یہاں تو قلت ہے، سابقہ اداوار میں غلط پالیسیوں سے چکن مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔

لاہور اور پشاور میں مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور

lahore

chicken price

chicken

Chicken Meat

Chicks export