Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمرود میں 8 سالہ بچے کی لاش پہاڑ سے برآمد

بچہ کل شام کے وقت لاپتہ ہوا تھا، پولیس
شائع 26 اپريل 2024 06:09pm

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ذکریا نامی بچے کی رسی سے بندھی لاش پہاڑ سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کل شام کے وقت لاپتہ ہوگیا تھا جن کی لاش صبح جمرود لالا چینہ کے مقام پر پہاڑ سے برآمد ہوئی ہے، 8 سالہ بچے کے ہاتھ رسی سے بندے ہوئے تھے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کےحوالے کردیا۔

درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، ایس پی کلفٹن نیرالحق قتل کامرکزی ملزم قرار

پولیس نے واقعی کی تفتیش شروع کردی گئی واقعی کی نوعیت ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

KPK

Murder

KPK Police