Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینکوں سےنکلنے والےشہریوں کولوٹنےوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے 4 افسران برطرف
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 08:13am

ایس آئی یونےکراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی پر کارروائی کرکےبینکوں سے کیش لیکر نکلنے والےشہریوں کولوٹنے والے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے چارافسران برطرف کردیے گئے۔

ایس آئی یو اور سی آئی اے نے پاور ہاؤس چورنگی پرکارروائی کرتے ہوئے بینکوں سےنکلنے والےشہریوں کولوٹنےوالے3رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نےساؤتھ، سینٹرل، ایسٹ، ملیرکےعلاقوں میں متعددوارداتوں کااعتراف بھی کر لیا۔

کراچی: گھرمیں لوٹ مار کرنے والے 5 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 فرار

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نوید،عدنان اور ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کےقبضےسے3پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن لی

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نےساؤتھ،سینٹرل،ایسٹ،ملیرمیں وارداتوں کااعتراف کیا، ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کےاندرسےرقم لیکرنکلنےوالوں کی خبردیتاتھا۔

ٹانک پولیس لائن پر حملہ، خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار شہید

ترجمان نے مزید بتایا کہ نویدکوایس آئی یونے2021میں3کروڑکی پرائزبانڈڈکیتی میں ساتھی فرحان سمیت گرفتارکیاتھا، دونوں ملزمان نے جمشید روڈ سےشہری سے3کروڑکےپرائزبانڈلوٹےتھے جبکہ ملزمان سے2کروڑ71لاکھ روپے کے پرائز بانڈ بھی برآمد کیے تھے ۔

ڈکیت گروہ کے انکشافات

کراچی میں گرفتار تین رکنی ڈکیت گروہ نے مزید انکشافات کر دیے، ملزمان نے چند ماہ قبل ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، گروہ کا ایک کارندہ پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گروہ صرف بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو ٹارگٹ کرتا تھا، ملزمان مختلف اضلاع میں وارداتیں کیا کرتے تھے۔

پولس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی افسران برطرف

دوسری جانب بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے چارافسران برطرف کردیے گئے۔

برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹرسمیت تین اے ایس آئی بھی شامل ہیں، ملزمان کیخلاف ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اہلکار شہری کو اغوا کرکے بھتہ لینے میں ملوث پائے گئے۔

karachi

Robbery

Sindh Police

Arrested

Karachi Police