Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گندم خریداری کمیٹی قائم کردی، پرانی پالیسی مسترد

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا گندم پالیسی پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار
شائع 25 اپريل 2024 10:10pm

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے گندم پالیسی پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کردیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبے میں گندم خریداری سے متعلق 3 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایوان نے 6 ایکڑ تک گندم خریدنے کا حکومتی اقدام بھی مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسپیکرملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم خریداری کے معاملے پر وزیر خوراک بلال یاسین ایوان کو مطمئن کرنےمیں ناکام رہے۔

حکومت اور اپوزیشن اراکان نے کسانوں کےمعاملے پریک زبان ہوکر گندم پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خوراک نےآج ایوان کو اس معاملے پر بریفنگ دینا تھی مگر ان کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہی ہے۔۔اپوزیشن نے اگلےسیشن کا بائیکاٹ کرنےکی بھی دھمکی دے دی۔

حکومت اوراپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے صرف 6 ایکٹر والے کسانوں سے خریدنی ہے تو باقی گندم کون خریدے گا، گندم کیوں امپورٹ کی گئی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت کو فنڈز کا مسئلہ ہے تو وہ کسانوں کو ادائیگی موخر بھی کر سکتی ہے۔

محکمہ خوراک گندم خریداری کا عمل ہفتہ سے شروع کرے گا

وزیرخوراک بلال یاسین نے ایوان کو بتایا کہ ایپ پربار دانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، گندم اعلان کردہ پالیسی کے مطابق خریدی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں گندم کی خریداری اور بحران کے حوالے سے بحث کے بعد ایوان نے 4 نکات پر اتفاق کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بحث کے اختتام پر کہا کہ آج ہاؤس نے 6 ایکٹر تک گندم خریدنے کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، اگر ان سے گندم خریدیں گے تو باقی کسانوں کا کون پرسان حال ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ بتائیں کہ گندم امپورٹ کیسے ہوئی اور کیوں کی گئی، یہاں پر کسان دھکے کھا رہا ہے، ہم اگر ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو کون رکھے گا، ہم ہی ان کا خیال رکھیں گے۔

اسپیکر محمد احمد خان نے مجتبیٰ شجاع اور بلال یاسین سمیت 3 ارکان پرمشتمل گندم خریداری کی کمیٹی بنا کر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا۔

’صوبے میں مقابلہ موسیقی اور مقابلہ حسن شروع کر دیا گیا‘

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی کی وردی بھی پہن لیں تب بھی صوبے میں امن و امان کی وہی صورتحال ہوگی جو اب ہے، صوبے میں مقابلہ موسیقی اور مقابلہ حسن شروع کر دیا گیا ہے، زمیندار تو مر گیا ہے، گندم کا پوچھا ہی نہیں جا رہا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مقابلہ موسیقی اور مقابلہ حسن پر اعتراض نہیں ہونا چاہیئے جبکہ اسپیکر کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہ بلند ہوگیا۔

سنی اتحاد کونسل کا کل کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما رانا شہباز نے کہا کہ کل گندم کی خریداری کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھایا تو اسپیکر نے گندم کے بارے دن مختص کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں سوالوں کے مناسب جواب نہ ملنے پر اسپیکر نے نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ آج پورا دن گندم کے مسئلے پر کوئی بات نہیں کی، سارا دن انتظار رہا کہ مریم نواز گندم کی نئی پالیسی دیں گی مگر مریم نواز تقریب میں پولیس وردی پہن کر گئی تو کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔

رانا شہباز کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے کسان کی بے توقیری پر کل کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے، پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، زمیندار اور کسان کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

lahore

punjab assembly

Wheat

Malik Ahmad Khan

Wheat Purchase Committee