Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

’کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ کے خلاف پرچہ نہیں ہوا؟‘ عدالت کا شیر افضل مروت سے استفسار

شیر افضل مروت کی قصور جلسے پر مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
شائع 25 اپريل 2024 11:17am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، عدالتی استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ شیر افضل مروت کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ کے خلاف پرچہ نہیں ہوا؟

تاجروں کی وزیراعظم کو بھارت اور عمران خان سے ہاتھ ملانے کی تجویز

چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کردیا، تمام سنگلز پر رکے

تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد

جس پر شیر افضل مروت بولے ’مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں‘۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا؟

جس پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

Islamabad High Court

Sher Afzal Marwat