Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

ناصر اسپتال سے 340 اور الشفا اسپتال سے 30 افراد کی اجتماعی قبر ملی ہے
شائع 25 اپريل 2024 09:00am

غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً تیس افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

خلا میں جوہری ہتھیاروں کیخلاف قرارداد روس نے ویٹو کردی

امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم چیخ اٹھے

پاکستان آئے وفد میں شامل ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ، انٹرپول سے رابطہ

وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے غزہ پٹی کے دو اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

Gaza

Jack Sullivan

Mass Grave