Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقبال حسین نے فرح حسین کا کیریئر کیسے تباہ کیا، فرح حسین نے شو میں سب کچھ بتا دیا

طلاق کے بعد ایک مشکل دور سے گذری، اداکارہ کا بیان
شائع 25 اپريل 2024 09:00am

حال ہی میں فرح سعدیہ کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے بچوں اور اپنی شادی کے لیے اپنی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں بات کی ہے۔

فرح سعدیہ نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے اپنے پہلےپروجیکٹ کے فورا بعد ہی شادی کر لی، جو ایک غیر معمولی ہٹ ڈرامہ سیریل تھی۔

ظاہر ہے کہ شادی کے بعد آپ کا گھر آپ کی پہلی ترجیح بن جاتا ہے۔ میں نے اپنے خاندان کی وجہ سے بہت سے بہترین مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ میں اپنی خاندانی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہتی تھی۔ میں اس وقت پڑھائی بھی کر رہی تھی۔ اگرچہ مجھے کچھ وقت کے لئے کام کرنا پڑا، لیکن اپنے بچوں کی وجہ سے ایک طویل وقفے پر چلی گئی، کیونکہ میں ان کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔

مارننگ شو کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے فرح سعدیہ نے کہا کہ میں نے ایک مارننگ شو کو ترجیح دی، کیونکہ یہ میرے لئے سب سے مناسب کام تھا۔ خواتین زندگی اور کیریئر میں بہت سی قربانیاں دیتی ہیں، لیکن ان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔

فرح سعدیہ پاکستانی ٹیلی ویژنانڈسٹڑی کی اداکارہ اور میزبان ہیں۔ انہوں نے مشہور پی ٹی وی ڈرامہ سیریل ”بندھن“ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس ڈرامہ سیریل میں ان کا سائیڈ رول تھا۔

”بندھن“ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد، فرح سعدیہ ”مسکراہٹ“ اور ”کفارہ“ میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے تقریبا پندرہ سال تک اے ٹی وی اور اے پلس پر مارننگ شو کی میزبانی کی۔

فرح سعدیہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں۔ وہ پی ایچ ڈی کی ڈگری ہولڈر ہے۔ فرح سعدیہ نے حال ہی میں ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”محبت گمشدہ میری“ سے اداکاری میں واپسی کی ہے۔

مداحوں نے ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔

فرح سعدیہ کی شادی اداکار اقبال حسین سے ہوئی تھی، جو ایک کامیاب ٹیلی ویژن ڈائریکٹر ہیں اور اب انہوں نے ورسٹائل فنکارہ بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی ہے۔

فرح اور اقبال حسین کے دو بڑے بیٹے ہیں۔ اس جوڑے نے ٢٠١٣ میں طلاق لے لی تھی۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz