Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم چیخ اٹھے

جامعات کے صدور کا ردعمل شرمناک ہے، نیتن یاہو، امریکی اسپیکر بھی برہم
شائع 25 اپريل 2024 06:50am
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کئی روز بعد بھی ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چیخ اٹھے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہولناک ہے، یہودی مخالف ہجوم نے نامور یونیورسٹیوں پر قبضہ کر رکھا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان مظاہروں کو روکنا ہوگا ان کی مذمت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا لیکن اس کے باوجود مظاہرے ختم نہیں ہوئے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نے کولمبیایونیورسٹی کے صدر سے استعفےکا مطالبہ کردیا ہے۔

مائیک جونس نے کہا کہ یونیورسٹی صدر فلسطین کےحامی کیمپس ختم کرنے میں ناکام رہے، کالج کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

columbia university

US university protests