Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

ٹرافی اپنے 3 روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی
شائع 24 اپريل 2024 10:02pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی اپنے 3 روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی جبکہ ٹرافی اسلام آباد آمد کے بعد جمعرات کو شہر کے مختلف مقامات کا رخ کرے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ہفتے کے روز شام ساڑھے 4 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔

آئی سی سی نے یوسین بولٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا

اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہوگیا

ICC

dubai

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 world cup 2024

t20 world cup trophy