Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

رپورٹ میں پولیس افسرکے بیٹے کو قصور وار قرار دے دیا گیا
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 09:05pm
Friend kills by a friend for eating his girlfriend’s burger in Karachi - Aaj News

کراچی میں گرل فرینڈکابرگرکھانےپر دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کے واقعہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ تحقیقاتی رپورٹ آج نیوز نے حاصل کرلی۔

ڈیفنس میں8فروری کوجج کےبیٹےعلی کیریوکو کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ آج نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ میں پولیس افسرکےبیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا۔

دوست نے ادھار رقم کی واپسی کے تقاضے پر دوست کو قتل کردیا

کراچی کی وائرل ترین جرائم ویڈیو پر دوستوں کی شرارت سے نوجوان کی زندگی خطرے میں

رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے8 فروری کوشازیہ کوگھربلایا تھا، ملزم دانیال کے ساتھ گھرمیں دوست علی کیریو اوربھائی احمر بھی موجودتھے، ملزم دانیال نے 2 برگر آرڈر کئے۔ جس پر مقتول علی کیریو نے ملزم کی جانب سے آڈر کیا ایک برگرآدھا کھالیا، جس پر ملزم دانیال آپے سے باہر ہوگیا، گارڈکی رائفل سےفائرنگ کر دی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سےعلی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتےدم توڑگیا، پولیس نے کیس میں ایس ایس پی نذیرمیربحرکےبیٹےدانیال کوگرفتارکر لیا گیا ۔ ملزم دانیال نذیرمیربحر جیل میں ہے۔

investigation

Murder

Sindh Police

Karachi Police