Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد، پیشی کا نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں
شائع 24 اپريل 2024 05:28pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات و دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک بار پھر چیلنج کر دیے گئے

پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد

intra party election

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)