Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

بھکر : سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہلاک دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 02:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھکر کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

punjab

CTD

Pakistan Law and order situation