Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے دوران آج بھی پرچہ آؤٹ

تعلیمی بورڈز میں اس سے قبل بھی پیپر آؤٹ ہوئے
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 08:45am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری۔ آج مطالہ قرآن کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا۔

تعلیمی بورڈز میں پیپر شروع ہونے سے قبل آوٹ ہونے کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔

ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ اور مالاکنڈ کے زیر انتظام مطالعہ قرآن کا پرچہ آوٹ ہوا۔

اس سے قبل 20، 22 اور 23 تاریخ کو بھی پیپر آؤٹ ہوا تھا۔

پیپرز آوٹ ہونے پر وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا نوٹس بھی بے سود ہوگیا۔

اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پیپرز آوٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا۔

خیبر پختونخوا

تعلیم

Exams