Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت: محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 09:22am
آرٹ ورک
آرٹ ورک

لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں اشتہاری ملزمان زاہد اللہ اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان سے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان بھی شامل ہیں، افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان بھی تھے۔

firing

خیبر پختونخوا

Murder