Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمیٹی کے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کا ناک اور کان کاٹ ڈالا

پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
شائع 23 اپريل 2024 10:06pm

پیسے نہ دینے پر پتوکی میں شوہر نے بیوی کاناک اور کان کاٹ ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پھولنگر میں خاوند نے بیوی سے کمیٹی کے پیسے مانگے جو نا دینے پر شوہر نے قینچی سے بیوی کی ناک اور کان کاٹ دئیے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 12 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا نوٹس

سفاک شوہر نے ناک اور کانوں میں موجود زیورات بھی ہتھیا لیے، اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم لطیف سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ خاتون ملزم سمیت دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد، اہلکار دوبارہ گرفتار

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا ۔

رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے ، تیمارداری کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

FIR

Torture

Punjab police

IG Punjab