Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں

باسط نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اکتوبر میں ساتھیوں سمیت کراچی سے لیہ لے جا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
شائع 23 اپريل 2024 05:26pm

بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں، ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ۔ جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ، متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سےماں نےباسط کو گولی ماری اور بعد میں والد نے گولیاں برسادیں۔

کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی ۔ ملزم باسط کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ متاثرہ لڑکی کے والدین کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

واقعہ کا پس منظر

باسط نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اکتوبر میں ساتھیوں سمیت متاثرہ لڑکی کو کراچی سےمحبت کے بعد شادی کا جھانسہ دیکر لیہ لے گیا تھا، جہاں نوجوان نے نے 6 رکنی گینگ کے ساتھ ریپ کیا اورلڑکی کواہلخانہ کےحوالے کردیا۔

والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر کھلا دیا

راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش برآمد، ملزمان گرفتار

متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، پولیس کے مطابق باسط عباس اور متاثرہ لڑکی پڑوسی تھے۔

firing

karachi

Karachi Police

korangi industrial area

ONE KILLED