Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھ تاجر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ سے سکھ شہری محفوظ رہا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 23 اپريل 2024 05:04pm
Former police officer killed in Peshawar - Aaj News

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار جان کی بازی ہار4 گیا جبکہ فائرنگ سے سکھ شہری محفوظ رہا۔

افسوس ناک واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں تھانہ انقلاب میں تعینات ایکس سروس مین فرہاد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پتوکی: مقابلے میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ڈاکو سرکاری رائفل ساتھ لےگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ فرہاد باغبان بازار میں گل جیت سنگھ کی دکان کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ شہری بال بال بچ گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ، ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان ، ڈی ایس پی صدر ارباب نعیم حیدر دیگر پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ، اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی : معاشی مشکلات پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سمندر میں چھلانگ لگادی

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاشی کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

firing

peshawar

Security Guard

ONE KILLED