Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد اقصیٰ میں صہیونیوں کی قربانی کی کوشش ناکام، جانور ضبط

پولیس نے قبلہ اول کی طرف لے جانے والے قربانی کے جانوروں کو پکڑ لیا
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 04:29pm
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

اسرائیلی سیٹلر کی جانب سے مسجدالاقصیٰ میں جانور قربان کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی تہوار کے پیش نظر اسرائیلی سیٹلرز کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں جانور قربانے کرنے کے لیے لائے جا رہے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل حال ہی میں اسرائیلی انتہا پسند گروپ ’ٹیمپل ماؤنٹ گروپ‘ کی جانب مسجد الاقصیٰ میں جانور قربان کرنے سے متعلق درخواست اسرائیلی پولیس کو دی گئی تھی۔

جس میں مسجد کے احاطے میں جانور قربان کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

جبکہ تہوار کی مناسبت سے جانور مسجد میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

جنہیں مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کے قبضے سے بکرے برآمد ہوئے ہیں، جنہیں مسجد کے احاطے میں قربان کیا جانا تھا۔

Israel

Arrested

animals

slaughter

al aqsa

Palestinian Police