Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ڈیل کیلئے تیار نہیں، تمام کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا، بہن
شائع 23 اپريل 2024 12:52pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف کیسز کو زندہ لاشیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا‘۔

انھوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)