Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں سڑکیں کھل گئیں، ٹریفک کی روانی بحال

ایرانی صدر کے دورے پر بند کی گئیں سڑکوں سے ڈائیورژنز ہٹا دئے گئے
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 04:17pm

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور شہر کی متعدد سڑکیں بھی بند کی گئیں، تاہم، ان کے کراچی روانہ ہوتے ہی تمام سڑکیں کھو دی گئی ہیں اور ڈائیورژنز بھی ہٹا دئے گئے ہیں جس کے بعد لاہور میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث آج لاہور میں عام تعطیل ہے جس کے وجہ سے ٹریفک پہلے ہی کم ہے۔

لاہور میں ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے بھر پور تیاریاں کی گئیں۔

سکیورٹی کے پیش نظر راستے بند کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گریٹر اقبال پارک، لوئرمال، لاری اڈا پر محدود سفر کی ہدایت کی۔

لاہور میں تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔

مہمان صدر کی خوش آمدید کرنے کے لئے شہر بھر کو پھولوں کی چادر اور پاک ایران پرچم سے سجایا گیا ہے۔

جگہ جگہ پاک ایران دوستی اور ایرانی صدر کو ویلکم کرنے کےلیے فلیکسز ہورڈنگز کی بہار ہے۔ جن کا ایرانی صدر نے مشاہدہ بھی کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ لاہور مکمل کرکے کراچی روانہ ہوئے، جس کے بعد سڑکوں پر موجود تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا اور مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

lahore

iranian president

Iran Pakistan Trade