Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے افسر کی طبیعت خراب، اسپتال میں دم توڑ گئے

انسپکٹر عمران کو دل کا دورہ پڑا، پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا
شائع 23 اپريل 2024 11:32am

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انھیں ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر عمران کی طبعیت اس وقت خراب ہوئی جب وہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے۔ انسپکٹر عمران عدالت میں ریکارڈ پیش کرنے آئے تھے۔

ہائی کورٹ میں اچانک دل کا دورہ پڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جاں بحق ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

صحت

FIA

Islamabad High Court