Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شادی ہال کے باہر گیس لائن میں دھماکا، 5 افراد زخمی

آتش بازی کے سبب قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ، پولیس
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 10:56pm
Gas line explosion outside a wedding hall in Gulshan Iqbal Karachi - Breaking News - Aaj News

کراچی کے علاقے گلشن اقبال13ڈی میں گیس لائن پھٹ گئی، دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

گلشن اقبال13ڈی میں ایس ایم ای ایونیو کے قریب مہندی کی تقریب جاری تھی ، کہ آتش بازی کے سبب قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا۔

راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی

کندھ کوٹ: گیس پائپ لائن دھماکا، کراچی سمیت متعدد شہروں کو سپلائی معطل

پولیس کے مطابق دھماکے سے سڑک اوکھڑ گئی اور گاڑیوں موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

عینی شاہد کے مطابق شادی کی تقریب میں آتشبازی کی جارہی تھی کہ روز دار دھماکہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ، ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

karachi

Blast

Gulshan e Iqbal

gas leakage blast