’ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں‘، وزیرِ اعظم کی ایرانی صدر سے فارسی میں گفتگو
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد ( آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا)۔
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کا پاکستان کے بارے میں فارسی میں کلام’’ درود بر پاکستان ’’ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان، بہ کین مباد فلک باد یارِ پاکستان ( پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو) بھی پڑھ کر سنایا۔
ایرانی صدر کی کراچی آمد: ریلوے اسٹیشن جانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری
ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر کل کراچی اور لاہور میں عام تعطیل، جامعہ کراچی کے امتحانات ملتوی
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا، شہبازشریف کی فارسی میں گفتگو پر شرکا تو شرکا ایرانی صدر کے چہروں پر بھی مسکراہٹیں بھکر گئیں ۔
Comments are closed on this story.