Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اساتذہ کی پشاور کی تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی

وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہے، صدر ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر عزیر
شائع 22 اپريل 2024 05:44pm

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے پشاور یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر عزیر نےڈاکٹر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وائس چانسلرز تعیناتی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیتے ہے اگر وائس چانسلرز تعیناتیاں نہیں کی گئی تو جامعات احتجاجاً بند کریں گے۔

لسبیلہ میرین یونیو رسٹی میں کشیدگی، احتجاجی طلبا اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اسٹاف ممبرز اور طلباء کے درمیان ’رومانوی تعلقات‘ پر پابندی لگا دی

ڈاکٹر عزیر کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے جامعات میں مالی اور انتظامی بحران آگیا، متعلقہ حکام یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کسی مناسب وقت میں کریں فل الحال جامعات کا مالی بحران ختم کیا جائے ۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم (سابق پرو وائس چانسلر) 12 اپریل 2024 کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو چکے ہیں اور جامعہ پشاورمیں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلرکے دونوں عہدے خالی ہیں۔

peshawar

University

Permanent Vice Chancellor