Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر کی کراچی آمد: ریلوے اسٹیشن جانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

شہر میں سکیورٹی سخت، ڈرون اڑانے پر پابندی، کئی سڑکیں بند کرنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 06:16pm

پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد شہرِ قائد سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اسٹیشن اور لانڈھی اسٹیشن پر دو منٹس کا اسٹاپ کریں گی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے یہ اقدام مسافروں کی سہولت کے لئے کیا ہے، اور راستے بند ہونے کے باعث یہ سہولت صرف 23 اپریل 2024 کے لیے مہیا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے اور مزار قائد اور اطراف میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی معاونت سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط

ایرانی صدرکی آمد پر پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

صدر کی کراچی آمد پر مقامی ہوٹل ”موون پک“ 22 اپریل سے 24اپریل تک حکومتی تحویل میں ہوگا، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق 22 اپریل سے 24 اپریل تک کی جانے والی بکنگ منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ ہوٹل میں موجود تمام دکانیں بھی بند رہیں گی۔

کونسی سڑکیں بند ہوں گی؟

اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

پولیس کے مطابق کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک اور ڈاکٹر ضیا الدین روڈ اور سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک تک سڑج مکمل بند ہوگی۔ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بند ہوگا۔

جامعہ کراچی کا ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ جائے گی، شہری شارع فیصل سے سلطان آباد آنے والے کلب چوک سے بائیں جانب ٹرن لیں، شہری کلب چوک سے بائیں جانب کلفٹن برج اور بوٹ بیسن جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ خلیق الزمان روڈ اور گزری سے آنے والے ضیا الدین لائٹ سگنل سے دائیں جانب ٹرن لے سکتے ہیں، شہری میٹروپول سے فوارہ چوک اور ایوان صدر کی طرف جا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری شاہین کمپلیکس سے آنے والے کھجور چوک سے دائیں جانب ٹرن لیں گے۔ ایوان صدر روڈ، میٹروپول، کلفٹن اور دیگر علاقوں کی جانب شہری جا سکیں گے۔

کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

دوسری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر میں عام تعطیل کے بعد اب ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی میں ڈرون اُڑانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرون اُڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سفارش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،غیر ملکیوں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں ڈرون کئمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی پابندی کراچی میٹرو پولیس کے تمام حدود میں لگادی گئی،اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے پابندی عائد کی گئی، ڈرون کے استعمال پر تمام ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کیا جائے گا ۔

Pakistan Railways

Ebrahim Raisi

IRANI PRESIDENT

Karachi Traffic Update