Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن ائیرسیال کی پرواز میں فنی خرابی

طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے
شائع 22 اپريل 2024 03:58pm
فائل فوٹو/ تصویر بذریعہ: یوٹیوب چینل/ ریان رحمان
فائل فوٹو/ تصویر بذریعہ: یوٹیوب چینل/ ریان رحمان

کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن ائیرسیال کی پرواز میں فنی خرابی کی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ائیرسیال اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

فنی خرابی کے حوالے سے پائلٹ کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا گیا تھا۔ طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت طلب کی تھی۔

طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ ہوئی ہے۔ طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان ائیر سیال کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس اتارا گیا، مسافروں کو متبادل پرواز سے رات 9بجے کراچی سے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

karachi airport

lahore airport

Airline

air siyal