Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی

اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، ذرائع
شائع 22 اپريل 2024 10:26am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہوگا، بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اسمبلی اجلاس گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک احمد خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں مالی سال دوہزار چوبیس اور پچیس کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

punjab assembly

baligh ur rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council