Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ادکارہ صاحبہ کی والدہ نشو شادی کر رہی ہیں؟

شادی کی بے شمارآفرز مل رہی ہیں، ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ کا انکشاف
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 11:03am

حال ہی میں ماضی کی مشہور فلمی ادا کارہ اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو جی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں انہوں نے شیئر کیا ہے کہ انہیں شادی کی بہت سی آفرز مل رہی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں پروپوز کیا اور کہا کہ اس طرح کی توجہ اور پیشکش کسی بھی عمر میں ہمیشہ اچھی لگتی ہے، لیکن وہ سنگل ہونے سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ یقینی طور پر کسی بھی عمر میں شادی کر سکتے ہیں، لیکن میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہوں۔

نشو جی گزشتہ کچھ دنوں سے اس وقت سرخیوں میں ہیں، جب ان کی بیٹی صاحبہ 42 سال بعد اپنے والد اور نشو کے سابق شوہر انعام ربانی کے ساتھ پہلی بار ملیں۔ .

باپ بیٹی کی ملاقات کی ویڈیو جب وائرل ہوئی توہر کوئی اس کے بارے میں بات کر رہا تھا۔

نشو سے بھی اس معاملے پرکافی پوچھ گچھ کی گئی کہ باپ بیٹی کی ملاقات کیوں نہ ہوسکی ۔ لوگوں نے ان سے علیحدگی کے بارے میں سوالات کیے۔

نشو جی نے بعد میں پوری صورتحال پر بات کی اور اپنا رخ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت چھوڑ دیا تھا جب وہ حاملہ تھیں اور انہوں نے کبھی سنجیدگی سے صاحبہ سے ملنے کی کوشش نہیں کی۔ کیونکہ وہ دوسری شادی کر چکے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کی تمام شادیوں کو ہائیلائٹ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ حلال کام کیا ہے اور شادی کی ہے، کوئی افیئر نہیں چلایا۔

lifestyle

Pakistani Film Actress

Pakistani celebrity