Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

گلوکار عاطف اسلم کو مداح خاتون نے گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

عاطف اسلم کے مداح برہم، خاتون پر ہراسانی کا الزام
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 11:03am

گلوکار عاطف اسلم کو کنسرٹ کے دوران لڑکی نے گلے لگا لیا۔ جس پرعاطف اسلم ناراض دکھائی دیے۔

عاطف اسلم نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔ وہ گانا گا رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون مداح اسٹیج پر آئی اور انہیں گلے لگانے لگی۔ اس نے شدت جذبات سے عاطف اسلم کا ہاتھ چوم لیا۔ وہ عاطف اسلم کو نہیں چھوڑ رہی تھی۔

سیکیورٹی گارڈز اسے روکتے رہے،مگرلڑکی نے سنی ان سنی کردی اور یہ بھی نہیں سنا کہ سکیورٹی گارڈ اس سے کیا کہہ رہا ہے۔

عاطف اسلم لڑکی کےاچانک گلے ملنے سے ناراض دکھائی دے رہے تھے ،لیکن انہوں نے اس صورتحال سے بخوبی نمٹا اورمسکراتے ہوئے اسے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔

ان لمحات کو مداحوں نے قید کر لیا اور اب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

عاطف اسلم کو کنسرٹ کے درمیان میں گلے لگانے والے مداح کو پرسکون جواب دینے پر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم بلاشبہ پاکستان کےوہ مشہور گلوکار ہیں جن کی بین الاقوامی سطح پر کافی مقبولیت ہے۔

گلوکار دنیا بھر میں کنسرٹ منعقد کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ وہ حال ہی میں کنسرٹ کے سلسلے میں بنگلہ دیش اور نیپال کے دورے پر تھے.

عاطف اسلم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ حرکت ہراسانی کی واضح شکل ہے اور ان کے لیے یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے۔ عاطف اسلم کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے لڑکی پر اپنا کنٹرول کھونے کی وجہ سے اسے تعلیم دینے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ فحاشی اور صرف فحاشی ہے۔ مداحوں کا یہ بھی خیال ہے کہ والدین کو ایسے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ لوگوں کوسیلیبریٹیز کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ بند کرنا چاہیے، پھر جب وہ خواتین کو ’مکھیاں‘ کہتے ہیں تو عوام برا مان جاتی ہے۔ ایک پرستار نے اسے ایبنارمل کہہ دیا۔

Pakistani Singer

lifestyle

showbiz celebrities

Arif aslam