جامعہ کراچی کا ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ
جامعہ کراچی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ان کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر کو ڈگری دینے کی سفارش چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کی گئی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ ہفتے کو سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے جامعہ کراچی میں خصوصی جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، انہیں بدست چانسلر گورنر سندھ پی ایچ ڈی کی اعزازی سند عطا کی جائے گی ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے سربراہ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔
Comments are closed on this story.