ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے
کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کمشنر کراچی ڈویژن نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ایرانی صدر کی پیر کو اسلام آباد آمد، سفیر کی وزیرِ داخلہ سے ملاقات
یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
موون پک ہوٹل 22 اپریل سے 24 اپریل حکومتی تحویل میں ہوگا۔
ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ہوٹل میں 22 اپریل سے 24 اپریل تک کی جانے والی تمام بکنگ منسوخ کردی گئی ہیں، ہوٹل میں موجود تمام دکانیں بھی بند رہیں گی۔
Karachi Visit
Pakistan Visit
Public Holiday
Ibrahim Raeesi
IRANI PRESIDENT
مقبول ترین
Comments are closed on this story.