Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارشوں کے بعد دبئی میں پراسرار طور پر عمارتیں ہلنے لگیں

رہائشیوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 07:51am
فائل فوٹو/ شارجہ کی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث رہائشیوں کو محفوظ مقام پر لے جایا جا رہا ہے
فائل فوٹو/ شارجہ کی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث رہائشیوں کو محفوظ مقام پر لے جایا جا رہا ہے

حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے جہاں شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، وہیں انتظامیہ کو بھی دن میں تارے دکھا دیے تھے، تاہم گزشتہ رات دبئی کی عمارتیں ہلنے سے شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز100 سے زائد فیملیز کی جانب سے عمارتیں ہلنے کی شکایت کی گئی تھی، جبکہ شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر آ گئے۔

دبئی کے علاقے محسنہ میں ایک ملٹی اسٹوری ٹاور اچانک ہلنا شروع ہوئی جس کے باعث رہائیشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی میڈیا سے بات چیت میں رہائشی نوال نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹے کو یوں لگا کہ گویا زلزلہ آ رہا ہو۔ لیکن انہیں لگا کہ شاید یہ بیٹے کا گمان ہوگا، اس کے نوال کے شوہر کے دیگر رہائشی دوستوں کی جانب سے بھی شوہر کوکال کر کے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے؟

تصویر بذریعہ: خلیج ٹائمز

تاہم کچھ گھںٹے بعد ہی دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے اس عمارت کو خالی کرانے کے احکامات دیے گئے جس پر نوال اور ان کی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث عمارت کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا ہے جس میں کریک آ گیا ہے اور اسی وجہ سے عمارت ایک جانب کو جھک گئی ہے۔

108 منزلہ عمارت میں موجود 100 سے زائد رہائشیوں کو اپنی رات سڑک پر گزارنی پڑی ہے، جبکہ عمارت کو سیل کرنے کے بعد اب رہائشی اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہو گئے ہیں۔

dubai

Tower

dubai rain