Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان میں دو ہیلی کاپٹر مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ

ایک لاش مل گئی، 7 افراد لاپتا ہیں، ہوسکتا ہے تصادم ہوا ہو، وزیر دفاع مِنورو کِہارا
شائع 21 اپريل 2024 01:31pm

جاپان میں بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے۔ ایک لاش بازیاب کرلی گئی ہے جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔

جاپانی وزیر دفاع نے بتایا کہ SH-60 پیٹرول ہیلی کاپٹرز ہفتے کی شب وسطی جاپان میں جنوبی کنارے کے دور افتادہ جزیرے اِزو کے نزدیک توریشیما میں اینٹی سب میرین مشقیں کر رہے تھے۔

وزیرِدفاع مِنورو کِہارا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس حادثے کا سبب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز کے فلائٹ ریکارڈر مل گئے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر بہت قریب محوِ پرواز تھے۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں تصادم ہوگیا ہو۔

یہ دونوں ہیلی کاپٹر میریٹائم سیلف ڈیفینس فورس کا حصہ تھے جو بالعموم آبدوزوں اور جنگی جہازوں کو ناکام بنانے کے لیے بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

ONE KILLED

TWO JAPANESE HELICOPTERS

DURING WAR EXERCISES

POSSIBLY COLLIDED

SEVEN MISSING