Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات

امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں سروس بند کی گئی
شائع 21 اپريل 2024 11:46am

ضمنی الیکشن کے دوران متعلقہ حلقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ اس لئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند ہے، جب کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

رحیم یارخان میں پی پی 266 کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے دشواری کا سامنا ہے۔

https://www.aaj.tv/news/30382050/

گزشتہ روز پی ٹی اے نے کہا تھا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

by election

social media

موبائل فونز

Internet Ban